اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران دسنتیس نے ایلسا طوفان کے قریب پہنچنے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
خبروں کے مطابق ایلسا طوفان اس وقت بحیرہ کارائیب میں جنوبی ہائیٹی تک پہنچ چکا ہے اور وہ ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ریاست کے گورنر نے ساحلی علاقوں کے باشندوں کو شدید بارشوں، سیلاب اور طوفان کی بابت خبردار کیا ہے.
کہا جا رہا ہے کہ ایلسا طوفان کی رفتار اور طاقت کا ابھی صحیح اندازہ نہیں ہے جو باعث تشویش ہے۔ یہ طوفان، کیوبا سے عبور کرتے ہوئے فلوریڈا پہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲